Saturday, January 7, 2012

یہ کیا تھا


یوں تو کہنے کو بہت لوگ شناسا میرے
کہاں لے جاؤں تجھے اے دلِ تنہا میرے

 یہ شعر ہی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آج میں نے بھی بلاگنگ کرنے کا نادر فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھنے سے پہلے میرے حق میں دعائے خیر ضرور  فرمائیں۔
بات دراصل کُچھ یوں ہے کہ عرصہ دراز سے کُچھ شناساؤں کےبلاگ دیکھ دیکھ کر دل میں امنگ جاگی کہ ایک اپنا بھی بلاگ ہو جہاں میری پوسٹیں ماڈریٹ کرنے والا کوئی نہ ہو۔ تو آج اُسی تشنگی کو پورا کرنے کے لئے کُچھ ہاتھ پیر مار رہا ہوں نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
 تو  فیصلہ کرنے کے بعد معلوم پڑھا کہ اصل امتحاں ابھی باقی ہے۔۔ جی ہاں بات کر رہا ہوں ٹائٹل کی۔ اسے سوچنے میں کوئی  3 گھنٹے لگے۔ سوچا پہلا پہلا بلاگ ہے کُچھ ادبی بے ادبی کا تاثر چھوڑنا چاہئے جسمیں مرچ مصالحہ بھی ہو اور مکس مٹھائی بھی ملے۔
بس اسے لے کر بُہت خیالات آئے ٹائٹل کے حوالے سے جن میں  وضو کے آداب، دنیا مطلب دی، بونگیاں ، مسٹر فراڈئیے، تیری میری، شورش زدہ، خواب سہانے، بلاگ پلس سرفہرست ہیں :ڈ
لیکن جب کہیں  بات بنتی ہوئی نہ نظر آئی تو پھر جو لکھا گیا آپ کے سامنے  ہے حسب ذائقہ نوش فرمالیں۔
تو یہ وہ تمہید تھی جو پچھلے دو گھنٹے سے سوچ رہا تھا

اب اُن سب کا ذکر جن کے بلاگ دیکھ کر بلاگنگ جاگی
خرم ابن شبیر، افتخار اجمل بھوپال ، ڈفرستان ، حال دل خاموش آواز ، پھپے کُٹنی ، حجابِ شب ، انکل ٹام ،  خاور کھوکھر ، شازل اور ایم بلال کی بیاض

12 comments:

  1. آخر تجھے بھی "گندا" ھونے کا شوق چرایا ہے؟
    چل اللہ خیر کرے اور تیری یہ خواہش تیری توقع ے بھی زیادہ پوری ہو
    اٰمین
    :D

    ReplyDelete
  2. بلاگنگ اور بلاگستان میں خوش آمدید۔ میرا تو خیال تھا کہ آپ بھی بلاگر ہی ہوں گے۔
    ویسے شوق تو بس دو دن ہی رہتا ہے، پھر ختم ہو جاتا ہے۔
    آپ کیلئے نیک تمنائیں۔

    توجہ دلاؤ نوٹس: تبصرہ کرنے کے آپشنز میں name/url بھی شامل کر دیں۔

    ReplyDelete
  3. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اور آپ کا بلاگ ادھر اچھا اضافہ ہو،

    ReplyDelete
  4. میرا ناں کتھے اے ؟؟
    اسیں متاثر نئیں کیتا تہانوں

    ReplyDelete
  5. جی آیاں نوں
    باقی لگ پتہ جاسی

    ReplyDelete
  6. @ عین لام میم
    جناب یہ جو آپ نے لکھا ہے اسکی سمجھ نہی
    نہیں آئی مُجھے

    @ راجی افتخار خان
    شکریہ جناب

    @ عکس خیال
    حضرت آپ کی بات درست ہے

    @جعفر
    دیکھی جائے گی:ڈ

    ReplyDelete
  7. بلاگر بننے پہ مبارکباد اور بلاگستان میں خوش آمدید ۔۔۔ امید ہے اچھی تحریریں پڑھنے کو ملا کریں گی :-)

    ReplyDelete
  8. میری نیک تمنائیں میرے ساتھ تو تھیں ہی اب آپ کے ساتھ بھی شامل ہو گئ ہیں

    ReplyDelete
  9. چلیں جی ہمارا نام بھی کچھ لوگوں کو متاثر کرنے والوں میں شامل ہو گیا ۔۔۔ بہت اچھا لگا سن کر کہ آپ بھی بلاگنگ کر رہے ہیں ۔ امید ہے پوسٹس پڑھنے کو ملا کریں گی ۔

    ReplyDelete
  10. @ حجاب
    شکریہ جی

    @ زینب
    پہلے تو میں آپ کی کارکردگی دیکھوں گا کہ آپ کی نیک تمنائیں کس حد تک کامیاب کرا سکتی ہیں :ڈ

    @ انکل ٹام
    انجل جی متاثر کا میں نے کب لکھا :)

    ReplyDelete
  11. اللہ کرے زور قلم اور بھی زیادہ
    خوشی ہوئی ! بھتیجا ہمارا کسی سے کم نہیں

    ReplyDelete
  12. شکریہ چاچا جی
    لیکن آپ کا نام کیوں نہں آرا

    ReplyDelete